ملک بھر میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ

مقامی وعالمی سطح پر دوروز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,772 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر مہنگا ہو کر 4,616 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔















