حیدرآبادکنگزمین نےسنسی خیزمقابلہ کےبعد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
3

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔حیدرآباد کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان مارنوس لبوشین نے 39، صائم ایوب نے 38 اور کوشال پریرا نے 37 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی۔
اسلام آباد کی جانب سے مارک چیپمین نے 43، حیدر علی نے 31 اور ڈیون کونوے نے 30 رنز بنائے، جبکہ شاداب خان نے 22 اور کرس گرین نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
میچ کے آخری اوور میں حیدرآباد کے فاسٹ بولر حنین شاہ نے 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسان خان، صائم ایوب اور عاکف جاوید نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا مقابلہ پشاور زلمی سے اتوار کو لاہور میں ہوگا۔

Leave a reply