آسٹریلیا میں گندم کی فصلوں پر چوہوں کے حملے، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

آسٹریلیا میں چوہوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد نے زرعی شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کے باعث خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
آسٹریلیا میں چوہوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد نے زرعی شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کے باعث خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں چوہوں نے اناج کی فصلوں پر حملے شروع کر دیے ہیں، جس سے زرعی پیداوار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گندم اور دیگر اناج اگانے والے علاقے خاص طور پر اس مسئلے سے متاثر ہو رہے ہیں، جہاں چوہوں کی بڑی تعداد فصلوں کو تباہ کر رہی ہے۔
آسٹریلوی حکومت کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں اور زرعی شعبے کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ مسئلہ کسانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا دنیا کے بڑے گندم برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، اور اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر خوراک کی سپلائی چین بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 1993 میں بھی چوہوں کی یلغار کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی زمین کو نقصان پہنچا تھا۔















