حج آپریشن جاری،آج سے پاکستان سےبراہِ راست جدہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

0
3

وزارت مذہبی امور کے مطابق جدہ کے لیے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں سے 17 پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 337 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
حکام کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 32 ہزار 454 عازمین 126 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ 4 ہزار 489 نجی عازمین بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان حج مشن کے مرکزی کنٹرول آفس کے تحت عازمین کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 6 عازمین، 37 ویل چیئرز اور 3 ہزار 700 بیگز تلاش کرکے متعلقہ افراد تک پہنچائے۔
حرم گائیڈز نے 13 ہزار سے زائد عازمین کی رہنمائی کی، جبکہ حج میڈیکل مشن کے تحت طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔طبی خدمات کے دوران 132 ڈینٹل پروسیجرز، 28 ایکسرے، 18 لیب ٹیسٹس، 8 الٹرا ساؤنڈ، 5 ای سی جی اور 5 ہزار او پی ڈی سروسز فراہم کی جا چکی ہیں۔

Leave a reply