
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے اپنی حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی وزارتوں کی کارکردگی کی تفصیلات جمع کرائیں تاکہ مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت نئے چہروں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم انفرادی طور پر بھی وزراء سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ان کی وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ لے رہے ہیں۔















