اسحاق ڈارکابرطانوی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ،خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی گفتگو

0
6

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے قیام کیلئے فریقین کے درمیان رابطوں اور ثالثی کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے امن و استحکام کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاری تنازعات کے عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی۔
دونوں ممالک کے درمیان باہمی، علاقائی اور عالمی معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave a reply