ایرانی فیڈریشن کابڑااقدام:فیفاسےورلڈکپ میں قومی اداروں کےاحترام کی ضمانت مانگ لی

0
5

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ایرانی اداروں کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہونے والے میچز کے دوران اسلامی انقلابی گارڈ کور سمیت کسی بھی قومی ادارے کی توہین ناقابلِ قبول ہوگی۔
ایرانی فیڈریشن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جا رہی ہے اور اس عالمی ایونٹ کا منتظم صرف فیفا ہے، کسی ایک ملک کو اس کا مکمل کنٹرول حاصل نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ میزبان ممالک کو کھیل کے ماحول کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، اور تمام ٹیموں کو یکساں اور باوقار ماحول فراہم کیا جانا ضروری ہے۔
مہدی تاج نے خبردار کیا کہ اگر مناسب یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ماضی جیسے ناخوشگوار واقعات دوبارہ پیش آ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون سے ہوگا، جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جبکہ ایران کے اہم میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply