بشریٰ بی بی آنکھ کےعلاج کیلئے اڈیالہ جیل سےنجی ہسپتال منتقل

0
4

بشریٰ بی بی کو آنکھ کے علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے ابتدائی معائنے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی، جس پر عمل کرتے ہوئے انہیں مزید علاج کیلئے لے جایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل ان کی آنکھ کا ایک پروسیجر مکمل کیا جا چکا تھا، جبکہ جیل میں ہی متعدد بار طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آنکھ میں تکلیف کے باعث مزید تفصیلی معائنہ، ٹیسٹ اور علاج کیا جائے گا، جبکہ آپریشن کے اگلے مرحلے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی اہلیہ کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے پر گزشتہ ماہ سرجری کی گئی تھی۔ معائنے کے دوران ان میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد فوری آپریشن ضروری قرار دیا گیا تھا۔

Leave a reply