ماہرینِ فلکیات نے عید الاضحیٰ کی تاریخ کااعلان کردیا

0
2

دبئی میں ماہرینِ فلکیات نے عید الاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا، تاہم حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
امارات آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق فلکیاتی حسابات کی روشنی میں چاند کی پیدائش 17 مئی کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات 12 بج کر 1 منٹ پر ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس روز چاند غروبِ آفتاب کے تقریباً 58 منٹ بعد تک افق پر موجود رہے گا، جس کے باعث سازگار موسم میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
فلکیاتی اندازوں کے مطابق یکم ذی الحج 18 مئی بروز پیر، یومِ عرفہ 26 مئی بروز منگل جبکہ عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ منائے جانے کا امکان ہے۔
ماہرینِ فلکیات نے واضح کیا کہ یہ تمام تاریخیں سائنسی اور فلکیاتی تخمینوں پر مبنی ہیں، جبکہ ذی الحج اور عید الاضحیٰ سے متعلق حتمی اعلان متعلقہ رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

Leave a reply