روبوٹ مسافر کے باعث امریکی پرواز ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

0
4

اوک لینڈ سے سان ڈیاگو جانے والی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اُس وقت ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مسافر اپنے ساتھ روبوٹ لے کر طیارے میں سوار ہوگیا۔
ایلی بین ابراہام، جو ایلیٹ ایونٹ روبوٹکس سے وابستہ ہیں، اپنے چار فٹ لمبے اور تقریباً 31.75 کلوگرام وزنی روبوٹ “بیبوپ” کے ہمراہ اوک لینڈ سان فرانسسکو بے ایئرپورٹ سے سان ڈیاگو جانے والی پرواز میں سوار ہوئے تھے۔
ایئرلائن ترجمان لن لنزفورڈ کے مطابق روبوٹ کیلئے باقاعدہ ٹکٹ خریدا گیا تھا، تاہم ابتدائی مسئلہ اُس وقت پیدا ہوا جب روبوٹ کو گزرگاہ والی نشست پر بٹھایا گیا، جو بڑی ہینڈ کیری اشیا سے متعلق قواعد کے خلاف تھا۔
بعد ازاں روبوٹ کو کھڑکی والی نشست پر منتقل کر دیا گیا، مگر عملے نے روبوٹ میں نصب بیٹری کے بارے میں مزید جانچ شروع کر دی۔
ایلی بین ابراہام کے مطابق ایئرلائن حکام نے روبوٹ کی لیتھئم بیٹری سے متعلق متعدد سوالات کیے اور معائنہ کیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ بیٹری ایئرلائن پالیسی کے مطابق مقررہ حد سے بڑی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بیٹری نکال کر ضبط کیے جانے کے بعد طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی، جبکہ پرواز مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ دو منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

Leave a reply