بیٹے نے تیسری شادی کا مشورہ دیا، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

0
4

عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں تیسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ دوسری شادی ناکام ہونے کے کافی عرصے بعد ان کے بیٹے بلال نے انہیں ثمر علی خان سے شادی کرنے کا مشورہ دیا۔
عتیقہ اوڈھو کے مطابق ان کی والدہ تیسری شادی کے حق میں نہیں تھیں اور انہیں خدشہ تھا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے، تاہم ان کے بیٹے نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر آمادہ کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بیٹیاں بھی ابتدا میں اس فیصلے کے خلاف تھیں، لیکن بیٹے بلال نے انہیں یقین دلایا کہ وہ سب معاملات سنبھال لے گا۔
عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ وہ خود بھی اس فیصلے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھیں، مگر آخرکار انہوں نے بیٹے کے مشورے کو قبول کرتے ہوئے جون 2012 میں ثمر علی خان سے شادی کر لی۔
واضح رہے کہ ثمر علی خان 2013 سے 2018 تک سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a reply