سفارتی حل آتے ہی امریکا غیر ذمہ دارانہ فوجی راستہ اختیار کرتا ہے، عباس عراقچی

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جب بھی سفارتی حل کی بات آگے بڑھتی ہے، امریکا غیر ذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے یا کسی کی جانب سے امریکی صدر کو ایک نئی دلدل میں دھکیلنے کا نتیجہ۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں، ایرانی قوم دباؤ کے آگے نہیں جھکتی اور اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔انہوں نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اندازوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائلوں اور لانچرز کے ذخائر میں کمی نہیں ہوئی۔
ان کے مطابق ایران کا میزائل اور لانچر ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد تک موجود ہے، جبکہ اپنے عوام کے دفاع کیلئے ایران کی تیاری “ایک ہزار فیصد” ہے۔















