پاکستان نے سفارتی اور بیانیے کی جنگ میں بھارت کو شکست دی، میاں صداقت مجید

0
103

میاں صداقت مجید نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی۔
سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح نصیب کی، جبکہ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے معرکۂ حق میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے پوری قوم کا جذبہ اور پاک فوج کی مہارت شامل تھی۔ ان کے مطابق پاکستان حق اور سچ پر تھا اور سچائی کو شکست دینا ممکن نہیں ہوتا۔
میاں صداقت مجید نے مزید کہا کہ بیانیے کی جنگ میں پاکستانی میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا، جبکہ زندہ قومیں عزت اور وقار کے ساتھ اپنا مقام خود بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حق اور سچ پر ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مدد پاکستان کے ساتھ رہی، جبکہ امن کمیٹی پنجاب پاک فوج اور عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔

Leave a reply