پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے اہم وارننگ جاری کر دی

0
4

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون صارفین کیلئے نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر فعال یا ایکسپائرڈ قومی شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمیں معطل کی جا سکتی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ایسی سمیں جو ان شناختی کارڈ نمبروں پر حاصل کی گئی ہیں جن کی معیاد ختم ہو چکی ہے یا وہ غیر فعال ہو چکے ہیں، انہیں بند کیے جانے کا امکان ہے۔اتھارٹی نے تمام صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی معلومات اور معیاد بروقت اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ موبائل سروس متاثر نہ ہو۔
پی ٹی اے نے کہا کہ اگر کسی صارف کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہو چکا ہے تو وہ فوری طور پر نادرا سے اسے فعال کروائیں اور اپنے موبائل آپریٹر کے پاس معلومات اپ ڈیٹ کریں۔
اعلامیے میں صارفین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی شناخت کی تصدیق یقینی بنائیں تاکہ ان کا موبائل رابطہ محفوظ اور بلا تعطل برقرار رہ سکے۔

Leave a reply