پہلاٹیسٹ:بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

0
5

بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی۔

268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گری، جبکہ دوسری وکٹ اذان اویس کی صورت میں گری جو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر بیٹرز میں شان مسعودعبداللہ فضل 66، سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی ایک اور نعمان علی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 جبکہ شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جبکہ پاکستان پہلی اننگز میں 386 رنز بنا سکا۔

Leave a reply