پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ٹو امپائرنگ کورس کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورس کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
چار روزہ کورس 14 سے 17 مئی تک جاری رہے گا، جس میں پی سی بی لیول ون امپائرنگ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے 65 امیدوار شرکت کریں گے۔
حکام کے مطابق کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے امیدواروں کو پی سی بی ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کے اہل قرار دیا جائے گا۔
14 سے 16 مئی تک امیدوار تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گے، جبکہ 17 مئی کو تحریری امتحان اور انٹرویوز لیے جائیں گے۔
کورس کے ٹیوٹرز میں احسن رضا اور آصف یعقوب شامل ہیں۔
احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ پینل جبکہ آصف یعقوب آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے رکن ہیں، اور دونوں آئی سی سی المانک کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی ہیرو ایم ایم عالم کی 12 ویں برسی
مارچ 18, 2025 -
یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے بعد آسمان سبز ہو گیا۔
اپریل 19, 2024 -
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














