پاکستانی نژاد شبانہ محمود نئے برطانوی وزیر اعظم کی مضبوط امیدوار بن گئیں

برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے غیر متوقع نتائج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران پیدا کردیا جس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے لیے کابینہ کے جن ارکان کا نام لیا جا رہا ہے ان میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود دوڑ میں سب سے آگے نظر آتی ہیں۔ اگر وہ منتخب ہوگئیں تو نہ صرف پہلی پاکستانی نژاد بلکہ برطانیہ کی پہلی مسلم وزیراعظم بھی ہوں گی۔















