آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی

0
4

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اختیار کو محدود کرنے پر زور دیا ہے۔ آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ اگر صارفین کو ریلیف دینے کے لیے گیس ٹیرف کم کیا گیا تو اس سے گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق گیس کے نرخوں کا تعین لاگت پوری کرنے کے اصول کے تحت ہونا چاہیے تاکہ شعبے میں مزید مالی خسارہ پیدا نہ ہو۔ فنڈ نے گیس ٹیرف میں باقاعدگی سے ایڈجسٹمنٹ اور لاگت کی مکمل وصولی کو توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 تک پاکستان کے گیس شعبے کا گردشی قرضہ تقریباً 3.4 کھرب روپے تک پہنچ چکا تھا، جس میں بڑے پیمانے پر موجودہ قرضے پر عائد سرچارجز نے بھی اضافہ کیا۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گیس ٹیرف میں کسی بھی عارضی ریلیف کو محدود مدت، ہدفی صارفین اور بجٹ پر غیر جانبدار اثرات کے ساتھ دینا چاہیے۔

Leave a reply