چین کاایران کوفوجی سازوسامان فراہم نہ کرنےکاعندیہ،ٹرمپ

0
4

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ ایران کے ساتھ معاہدہ دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے کسی بھی طرح کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک بڑی مقدار میں تیل خریدتے ہیں ان کے ایران کے ساتھ تعلقات بھی ہوتے ہیں، جبکہ چین ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنا چاہتا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق چینی صدر آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ چین نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری اور امریکی صنعت کیلئے اہم پیش رفت ہے۔

Leave a reply