عباس عراقچی نےبھارت میں کھڑےہوکر پاکستان کے امن مشن کی تعریف کر دی

عباس عراقچی نے نئی دہلی میں برکس اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ صرف اپنا دفاع کیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں موجودہ رکاوٹوں کا ذمہ دار بھی ایران نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم کسی بھی دباؤ یا جارحیت کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھے گا۔
عباس عراقچی کے مطابق 40 روزہ جنگ کے بعد امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد مذاکرات کی بات کی گئی، لیکن ایران کو امریکا پر کوئی اعتماد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے مسئلے کا عسکری حل ممکن نہیں اور ملک برسوں سے امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم عزت کی زبان سمجھتی ہے، اور جو چیز عسکری کارروائی سے حاصل نہیں ہو سکی وہ مذاکرات سے بھی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکمت اور سفارتکاری موجودہ صورتحال میں کامیاب ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














