
صنم سعید اور پاکستانی ماڈل روما ریاض رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
فلمی دنیا کے معروف عالمی فیسٹیول میں صنم سعید پہلی بار شرکت کر رہی ہیں، جبکہ انہیں “South Asian Women Excellence in Cinema & Arts” کے پہلے اعزازی گروپ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ کانز میں ’بیگم شمیم آرا‘ کی لیگیسی کو ساتھ لے کر جا رہی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب روما ریاض بھی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جسے فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان 2018 میں کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














