حج کے بعد عمرہ سیزن کا آغاز، محمد بن سلمان کا 31 مئی سے عمرہ ویزوں کے اجرا کا اعلان

0
7

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ 31 مئی 2026 سے عمرہ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا جائے گا، جس کے بعد دنیا بھر سے زائرین کو مملکت میں داخلے کی اجازت مل جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ حج آپریشنز کے اختتام کے بعد کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی سالانہ عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز بھی ہو جائے گا۔ ہر سال حج انتظامات مکمل ہونے کے بعد عمرہ کے لیے عارضی وقفے کے بعد دوبارہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

عمرہ ایک ایسا مقدس فریضہ ہے جو سال بھر ادا کیا جا سکتا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان اس کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ پاکستان عمرہ زائرین بھیجنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں سے ہزاروں افراد مختلف ٹور آپریٹرز کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

ویزوں کے دوبارہ اجرا کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستان سے عمرہ بکنگ میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ٹریول ایجنسیاں زائرین کے لیے نئے پیکیجز تیار کریں گی۔

Leave a reply