کنگنا رناوت نے بھارتی نوجوانوں کوگٹر جنریشن، کہہ کر نیا تنازع چھیڑ دیا

بالی وڈ اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی (Gen Z) نسل کو “جنریشن گٹر” قرار دیتے ہوئے ان کے احتجاجی انداز، زبان اور سوشل میڈیا مواد پر سخت تنقید کی۔
انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کنگنا نے کہا کہ یہ نسل معاشرے کے لیے کوئی مثبت کردار ادا نہیں کر رہی اور ان کے مظاہرے دیکھ کر شدید ذہنی کوفت محسوس ہوئی۔















