پی ٹی اےکاسمز کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے نیا نظام متعارف

0
4

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی موبائل سمز کی فروخت روکنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک سمز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے تمام موبائل کمپنیوں، فرنچائزز اور ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ شہری صرف مجاز مراکز سے مقررہ اوقات کے دوران ہی سمز خریدیں اور بغیر بائیومیٹرک تصدیق کے کسی بھی سم کی ایکٹیویشن سے گریز کریں۔

اتھارٹی نے شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی سمز سے متعلق شکایات کے لیے متعلقہ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

Leave a reply