پاک چین تعلقات میں تاریخی پیش رفت، اربوں ڈالر کے معاہدوں کی تیاری

0
5

پاکستان اور چین کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ چین (24 سے 26 مئی) کے دوران 100 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط ہونے کی توقع ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 5 ارب امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان معاہدوں میں زیادہ تر نجی شعبے کے کاروباری معاہدے شامل ہوں گے، جبکہ کچھ منصوبے حکومتی سطح پر بھی طے پائیں گے۔

تعاون کے مجوزہ شعبوں میں زراعت، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ، ڈیری، ماہی گیری، لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فِن ٹیک، ای کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ٹیلی کام اور جدید مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکلز اور الیکٹرانکس کے پرزہ جات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ان معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی کرے گی۔

Leave a reply