سعودی حکومت کا بڑا اقدام، عازمین کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہزاروں ٹیسٹ جاری

0
8

حج کے دوران عازمین کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ ہزاروں لیبارٹری ٹیسٹس کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے مطابق عازمین حج کو صحت بخش پانی فراہم کرنے کے لیے روزانہ 4 ہزار سے زائد پانی کے نمونوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں کمپنی کی مرکزی لیبارٹری جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جبکہ موبائل اور فیلڈ لیبارٹریز بھی مختلف مقامات پر پانی کے نمونوں کی جانچ میں مصروف ہیں۔

یہ نمونے مقدس مقامات اور پانی کی تقسیم کے مختلف پوائنٹس سے حاصل کیے جاتے ہیں تاکہ پانی کے معیار کو مسلسل مانیٹر کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق فیلڈ ٹیمیں 24 گھنٹے نمونے جمع کرتی ہیں، جبکہ تکنیکی ماہرین پانی کے معیار کو صحت کے عالمی اور مقامی معیار کے مطابق یقینی بنانے کے لیے مسلسل ٹیسٹنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a reply