سارہ خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش،اداکارہ نےسوشل میڈیاپرننھےمہمان کی خبر شیئر کر دی

0
6

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جہاں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ سارہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام “رانیہ فلک” رکھا ہے۔

اس خوشخبری کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار سمیع خان، شگفتہ اعجاز اور نور ظفر خان سمیت کئی فنکاروں نے سارہ خان اور فلک شبیر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ سارہ خان پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر بڑی تعداد میں فالوورز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی پہلی بیٹی کا نام الیانا فلک ہے، اور اب “رانیہ فلک” کی آمد سے ان کے گھر کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave a reply