پیراگلائیڈر اور طیارے کا خطرناک فضائی حادثہ، خاتون پیراگلائیڈر نے خود کو بچا لیا

0
7

آسٹریا کے الپس پہاڑی علاقے میں ایک افسوسناک مگر حیران کن فضائی حادثہ پیش آیا، جس میں پیراگلائیڈر اور ایک چھوٹے طیارے کے درمیان ٹکر کے باوجود پیراگلائیڈر خاتون محفوظ رہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مغربی آسٹریا کے علاقے سالزبرگ کے قریب پیزنڈورف کے علاقے میں پیش آیا، جو ایک معروف الپائن ریزورٹ کے نزدیک واقع ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا سیسنا طیارہ پیچھے سے پیراگلائیڈر کے قریب آیا اور اس کے پروپیلر نے پیراشوٹ کے اوپری حصے کو نقصان پہنچا دیا، جس سے وہ فضا میں ہی متاثر ہو گیا۔

حادثے کے بعد پیراگلائیڈر نے فوری طور پر ہنگامی پیراشوٹ استعمال کیا اور محفوظ طریقے سے ایک جنگل کے قریب سڑک پر لینڈنگ کر لی۔

حکام کے مطابق 44 سالہ خاتون پیراگلائیڈر آسٹریا کے بالائی علاقے کی رہائشی ہیں، جبکہ طیارہ ایک 28 سالہ پائلٹ اڑا رہا تھا جو الپائن علاقوں کی سیر کے لیے پرواز پر تھا۔

حکام نے واقعے کو انتہائی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان یا شدید زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔

Leave a reply