آسمان پر انوکھا نظارہ: رواں ماہ ایک نہیں، دو بار’بلیو مون‘ دکھائی دے گا

0
6

31 مئی 2026 کو آسمان پر ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب ایک ہی مہینے میں دوسری بار مکمل چاند نمودار ہوگا، جسے عام طور پر “بلیو مون” کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مئی کا پہلا مکمل چاند یکم مئی کو دیکھا گیا تھا، جبکہ دوسرا مکمل چاند 31 مئی کو ظاہر ہوگا۔

واضح رہے کہ بلیو مون سے مراد چاند کا نیلا رنگ نہیں ہوتا، بلکہ اس سے مراد ایک ہی مہینے میں آنے والا دوسرا مکمل چاند ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رجحان کے باعث 2026 میں عام 12 کے بجائے 13 مکمل چاند دیکھنے کو ملیں گے۔

بلیو مون کی اصطلاح کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ لفظ 1940 کی دہائی میں ایک غلط استعمال کے بعد عام ہوا اور بعد میں فلکیاتی اصطلاح کے طور پر مشہور ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق بلیو مون کی دو اقسام ہیں: ایک “سیزنل بلیو مون” اور دوسری “منتھلی بلیو مون”۔ سیزنل بلیو مون ایک موسم میں چوتھے مکمل چاند کے تیسرے چاند کو کہا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مئی 2026 کے دونوں مکمل چاند “مائیکرو مون” ہوں گے، یعنی یہ معمول کے مقابلے میں قدرے چھوٹے اور کم روشن نظر آئیں گے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت چاند زمین سے اپنے زیادہ فاصلے پر ہوگا، جسے اپوجی کہا جاتا ہے، اور یہی وجہ اس کی روشنی اور جسامت میں کمی ہوگی۔

Leave a reply