انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری

0
4

 میٹا کے نئے اے آئی چیٹ بوٹ میں ایک سنگین سکیورٹی خامی سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس کے لیے خطرات پیدا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اس اے آئی سپورٹ فیچر کو ہیکرز کی جانب سے اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی کے لیے استعمال کیا گیا، یہاں تک کہ بعض کیسز میں ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (Two-Factor Authentication) فعال ہونے کے باوجود اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹا نے دسمبر 2025 میں ایک اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرایا تھا جس کا مقصد لاک اکاؤنٹس کی ریکوری کو آسان بنانا تھا، تاہم بعد میں یہی فیچر سائبر حملہ آوروں کے لیے ایک ممکنہ خطرہ بن گیا۔

سکیورٹی محققین کے مطابق ہیکرز اس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ سے منسلک ای میل ایڈریس تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد پاس ورڈ ری سیٹ کے ذریعے اکاؤنٹس پر قبضہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے متعلق معلومات مختلف آن لائن گروپس میں بھی زیر گردش رہیں، جبکہ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض کیسز میں لوکیشن میچنگ تکنیک استعمال کر کے سسٹم کو دھوکہ دیا گیا۔

میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے تصدیق کی ہے کہ اس خامی کو دور کر دیا گیا ہے اور متاثرہ اکاؤنٹس کی جانچ کا عمل جاری ہے، تاہم کمپنی نے تکنیکی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سائبر سکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنائیں، مشکوک لاگ اِن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور ریکوری آپشنز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

Leave a reply