مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کامعاملہ،ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دھمکی آمیز پیغامات، ویڈیوز اور بلیک میلنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔















