محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

0
10

وزارتِ مذہبی امور نے نئے اسلامی سال 1448 ہجری اور محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 15 جون کی شام لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں طلب کر لیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے تاکہ چاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتیں جمع کی جا سکیں۔

اسلام آباد کی زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں ہوگا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد محرم الحرام کے چاند کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

Leave a reply