مسلسل دوسرےروزبھی سونےکی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
10

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو دن کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 22 ہزار 347 روپے سستا ہو گیا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 9 ہزار 720 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 748 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی دوبارہ سونے کی مارکیٹ کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

Leave a reply