وزارت مذہبی امور کا حج 2027 کی رجسٹریشن کیلئے اہم اعلان

0
12

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے خواہش مند عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور سعودی ہدایات کے مطابق اسے بروقت مکمل کیا جائے گا۔

وزارت نے بتایا کہ حج 2027 کی رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کی معیاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہوگی۔ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری اور نجی حج اسکیم دونوں میں شرکت کا اختیار حاصل ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی حج 2027 کی رجسٹریشن کا عمل کھلا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی، جبکہ حج پیکج، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان حج پالیسی 2027 کے تحت کیا جائے گا۔

Leave a reply