امریکا کی ایران میں تازہ کارروائیاں ، متعدد مقامات پر حملوں کا دعویٰ

امریکا نے ایران میں متعدد مقامات پر تازہ حملے کیے ہیں، جن کے بعد مختلف شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی شہر اَن اور بندر عباس سمیت کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران ایران کے کمیونیکیشن سسٹمز اور فضائی دفاعی تنصیبات (ایئر ڈیفنس سائٹس) کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے حملوں کے نقصانات اور ہدف بنائے گئے مقامات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔















