امریکا ایران معاہدہ آخری مرحلے میں داخل وزیراعظم نےاگلے 24گھنٹے اہم قرار دیدیے

0
103

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس معاہدے کو باضابطہ شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معاہدے سے متعلق ضروری انتظامات اور الیکٹرانک دستخطوں کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مزید مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل میں تعمیری کردار ادا کرنے والے تمام فریقین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجوزہ امن معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لائے گا بلکہ پورے خطے کے لیے بھی مثبت اثرات کا باعث بنے گا۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی ذکر کیا۔

Leave a reply