سفارتی محاذ پر پاکستان کا کردار نمایاں،ایک دو روز میں اہم اور مثبت خبر آنے کی توقع،محسن نقوی

0
100

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی جلد ختم ہونے کی امید ہے اور فریقین کے درمیان صلح کے امکانات روشن ہیں۔

غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا معاملے پر آئندہ ایک دو روز میں مثبت پیشرفت سامنے آ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی اس عمل میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کریں گے، جبکہ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ حکومتی منصوبہ بندی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھا گیا ہے، ورنہ قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو سکتا تھا۔

Leave a reply