بھارتی ایئر فورس کا AN-32طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک

0
102

مختلف میڈیا رپورٹس اور غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ AN-32 چین کی سرحد کے قریب لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Leave a reply