سی سی ڈی آفیسر نے غلط اندازے پر بے تحاشہ فورس کا استعمال کیا، ہم ایک ننھی جان سے محروم ہوئے ہیں،سہیل ظفر

0
13

سربراہ سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، سی سی ڈی اہلکار جب وہاں پہنچا تو ڈاکوؤں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو گاڑی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے اور ادھر سے وہ فرار ہوگئے جو کہ سی سی ڈی اہلکارکو نظر نہیں آئے اور سی سی ڈی آفیسر نے غلط اندازے پر بے تحاشہ فورس کا استعمال کیا۔

جس کی وجہ سے ہم ایک ننھی خوبصورت زندگی سے محروم ہوئے ہیں واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اللہ کے فضل سے وہ بچ گئے ہیں، ہم نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اُسے پہلے معطل کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔

اہلکار کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس وقت وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

سربراہ سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ہانیہ احمد کی موت کا بے حد افسوس ہے، انصاف کے تقاضے پورے کریں گے، چکوال واقعہ ایک اہلکار کی غلطی ہے پورے ادارے کی نہیں۔

اپنے افسران اور اہلکاروں کی تربیت کو مزید بہتر بنائیں گے، ہانیہ احمد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، چکوال واقعہ میں ملوث اہلکار کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply