اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرحِ سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

0
10

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال، مہنگائی، بیرونی کھاتوں اور مالیاتی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مئی 2026 کے دوران ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ اپریل 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 324 ملین ڈالر رہا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مستقبل کے معاشی اشاریوں، مہنگائی کے رجحان اور بیرونی شعبے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مناسب مالیاتی فیصلے کیے جا سکیں۔

Leave a reply