گولڈ مارکیٹ میں طوفانی تیزی،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

0
11

ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 720 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 108 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 327 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Leave a reply