امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور کر لی

0
10

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور کر لی۔
امریکی سینیٹ میں یہ قرارداد 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کی گئی۔ یہ قرارداد اس ماہ کے آغاز میں ایوانِ نمائندگان سے بھی منظوری حاصل کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، اس کے باوجود قرارداد کی منظوری کو قابلِ ذکر پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ امریکی سینیٹ نے ایک ایسی قانون سازی کی حمایت کی ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ کانگریس کی جانب سے ریپبلکن صدر کو تازہ ترین جھٹکا ہے۔

Leave a reply