ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا شاہکار، میٹا نے مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے نئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مزین اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے ہیں، جنہیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ اور روزمرہ استعمال کے لیے موزوں بنایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے اسمارٹ چشمے ایڈونچر، فیوری اور اسٹار فائر نامی تین مختلف ڈیزائنز میں پیش کیے گئے ہیں۔ ان میں 12 میگا پکسل کیمرا، بلٹ اِن اسپیکرز، چھ مائیکروفونز اور میٹا اے آئی معاون جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ نئے چشموں میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین قدرتی انداز میں گفتگو کر سکیں گے، مختلف زبانوں میں فوری ترجمہ حاصل کر سکیں گے اور تصاویر کے لیے جدید متحرک فوٹو فیچر استعمال کر سکیں گے۔
صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے چشموں میں ایڈجسٹ ہونے والے ناک پیڈز، لچکدار فریم اور مختلف سائز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ انہیں زیادہ آرام دہ بنایا جا سکے۔
کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ چشمے ایک بار چارج کرنے پر تقریباً آٹھ گھنٹے تک کام کر سکتے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ فراہم کیے جانے والے چارجنگ کیس میں اضافی بیٹری کی سہولت بھی موجود ہے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ ان اسمارٹ چشموں کا مقصد مصنوعی ذہانت کو لوگوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ کمپنی مستقبل میں ان میں آواز کی رہنمائی پر مبنی راستہ دکھانے (وائس گائیڈڈ نیویگیشن) کی سہولت بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز اب ڈبل اسپیڈ پر چل سکیں گی
ستمبر 14, 2026موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026پولینڈ میں انسانوں کے حق کیلئے روبوٹس سڑکوں پر نکل آئے
ستمبر 11, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ماحولیاتی تبدیلی نے موسموں سے متعلق پیشگوئی مشکل بنا دی
اپریل 30, 2025 -
پی ٹی آئی کااحتجاج:عمران خان کی بہنیں گرفتار
اکتوبر 5, 2024 -
190ملین پاؤنڈزکیس:سزامعطلی کی درخواستوں پرپیش رفت
جون 25, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














