بھارت کو ایرانی تیل رعایتی قیمت پر فروخت کی پیشکش

0
10

امریکا کی جانب سے پابندیوں میں عارضی نرمی کے بعد ایرانی تاجر بھارت کو سستا تیل بیچنے کی پیشکش کررہے ہیں۔

ایرانی خام تیل مارکیٹ کے مقابلے میں 4 ڈالر فی بیرل تک سستا مل سکتا ہے۔ ایرانی تیل ایک بار پھر بھارتی منڈیوں میں جانے کیلیے تیار ہے، ایرانی آئل کمپنی اور دبئی، سنگاپور کے تاجروں نے بھارتی ریفائنریوں سے رابطے کیے تاہم ادائیگی کے طریقہ کار پر ابہام برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریفائنریوں سے براہِ راست ایرانی سرکاری ادارے نیشنل ایرانی آئل کمپنی (این آئی او سی) اور مختلف ثالثی کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے، ان کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایرانی ریاستی آئل پروڈیوسر کی جانب سے تیل کی فراہمی کا اختیار حاصل ہے۔

Leave a reply