گرمی سے شمالی علاقہ جات میںگلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا الرٹ جاری

0
107

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے اور شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply