میمز اور ریلز کے دور میں لوگوں کو ہنسانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہے، اکشے کمار

0
5

بالی ووڈمیں خطروں کےکھلاڑی کےنام سےپہچان رکھنےوالےاداکار اکشےکمارنےکہاہےکہ میمز اور ریلز کے دور میں لوگوں کو ہنسانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میمز اور ریلز کے دور میں لوگوں کو ہنسانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔۔

اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران اکشے کمار نے کہا کہ آج انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر ہر طرف مزاحیہ مواد موجود ہے، اس لیے ناظرین کو کچھ نیا اور منفرد پیش کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیڈی آج بھی سب سے مشکل فنون میں شمار ہوتی ہے، جبکہ اسٹینڈ اپ کامیڈینز غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ایک شخص کا تنہا اسٹیج پر کھڑے ہو کر پورے مجمع کو مسلسل ہنسانا آسان کام نہیں۔

Leave a reply