معرکۂ حق میں پاکستان کی سفارتی کامیابی،برطانوی فرم نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

0
5

برطانوی تحقیقی و اسٹریٹجک کمیونیکیشن نے کہا ہےکہ معرکہ حق میں پاکستان کو عسکری اور سفارتی برتری حاصل رہی متعدد بھارتی جنگی طیارے، جن میں رافیل بھی شامل ہیں، تباہ ہوئے ۔
امریکی اور فرانسیسی انٹیلی جنس حکام، بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دفاعی اتاشی بھی بھارت کو ہونے والے نقصانات کا اعتراف کر چکے ہیں۔
پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کے باعث بھارتی حملے اپنے اہداف حاصل نہ کر سکے، مضبوط فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرونز کو غیر مؤثر بنایا اور سیٹلائٹ شواہد کے مطابق پاکستان کے کسی جنگی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق معرکۂ حق کے بعد پاکستان نے امریکہ سمیت مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید مضبوط کیے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply