علامہ ناصرمدنی کی خطبہ جمعہ کےدوران طبعیت ناساز،ہسپتال منتقل

0
16

 مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کو تحصیل جہانیاں میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دل کا شدید دورہ (ہارٹ اٹیک) پڑ گیا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔
علامہ ناصر مدنی جہانیاں ناسکو کے سامنے واقع مسجد البشیر میں منبر پر خطبہِ جمعہ دے رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ خطبے کے دوران بلند آواز میں کلمہ پڑھا رہے تھے کہ تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہی انہیں اچانک دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور وہ پیچھے کی طرف گر کر بے ہوش ہو گئے۔ مسجد میں موجود ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید اور انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر سنبھالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
طبی ماہرین کے مطابق علامہ ناصر مدنی کو پڑنے والا دل کا دورہ انتہائی شدید تھا، جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی۔ مقامی ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد ان کی نازک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا جہاں  میں منتقل کر کے علاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply