فرانس میں قیامت خیزگرمی،ہلاکتوں کی تعداد 2ہزارسےتجاوزکرگئی

0
6

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیرِ صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2025 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

وزیرِ صحت کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں گرمی سے ہونے والی اموات کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے شدید گرمی کی وجہ سے صرف فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں مجموعی طور پر کم از کم 3700 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس دوران بیلجیئم میں 1200 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ نیدرلینڈز میں ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث 480 اموات سامنے آئیں۔

Leave a reply