عمران خان کو جیل سےباہرنکالنےکامشن ،رہائی فورس میں 60ہزارکارکنان نےرجسٹریشن کرالی

0
11

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تشکیل دی جانے والی فورس کے لیے 60 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جبکہ اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔

شفیع جان کے مطابق کسی بھی تحریک کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تنظیم سازی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی صدور کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنظیمی عمل کو مکمل کریں، جبکہ خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی کا مرحلہ آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس ایف، یوتھ، ویمن، مائنارٹی، آئی ڈی ایف اور آئی ایل ایف سمیت مختلف تنظیموں کی تکمیل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی نے بھرپور انداز میں نبھائی، جبکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اس کے اثرات نمایاں رہے۔

ترجمان خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ ہر قسم کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے تیار ہے اور پارٹی کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، اس پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل احتجاج میں شرکت کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ تمام کارکنوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی فورس کے 60 ہزار سے زائد ارکان کا ڈیٹا مرتب کرکے متعلقہ نظام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پارٹی قیادت آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کمیٹی میں غور جاری ہے اور خواہش ہے کہ تین سال مکمل ہونے سے پہلے ہی آئندہ کا لائحہ عمل سامنے آجائے۔

Leave a reply